• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض حمید کو چارج شیٹ کردیا گیا تو عمران کیسے بچیں گے، فیصل واوڈا

اسلام آباد (نیوز ایجنسی) سابق وزیرسینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیض حمید کو چارج شیٹ کردیا گیا تو عمران کیسے بچیں گے، اب اگر بانی پی ٹی آئی کو فوجی تحویل میں لے لیا جائے تو حیران کن نہیں ہوگا، فیض حمید پر چارج شیٹ سے ثابت ہے کہ اب کوئی قانون سے نہیں بچ سکتا، 9 مئی سے فیض حمید، پی ٹی آئی، بانی اور بشریٰ بی بی کو الگ نہیں کیا جا سکتا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پہلے بھی بتایا تھا سول نافرمانی کی کال اس ٹرائل سے لنک ہے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک شخص کا ٹرائل ہو اور اس کے حواریوں کا نہ ہو، 9 مئی سے فیض حمید، پی ٹی آئی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو الگ نہیں کیا جا سکتا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ سول نافرمانی کی کال اس ٹرائل سے لنک ہے۔
اہم خبریں سے مزید