• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2021ء سے ابتک 14 دہشتگرد حملوں میں 20 چینی شہری ہلاک ہوئے، نیکٹا

اسلام آباد (صباح نیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ 2021 سے اب تک چینی شہریوں پر دہشتگردی کے 14حملے ہوئے، ان حملوں میں 20چینی شہری ہلاک اور 34 زخمی ہوئے جبکہ دہشت گردی کے ان حملوں میں 8پاکستانی شہری شہید اور 25زخمی ہوئےسی پیک منصوبوں سمیت مجموعی طور پر 20ہزار چینی باشندے قیام پذیر ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کا سید عبدالقادر گیلانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزارت داخلہ کے حکام نے پاک چین اکنامک کوریڈور منصوبوں اور چینی شہریوں کی سیکورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ نیکٹا کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ 2021ءسے اب تک چینی شہریوں پر دہشتگردی کے 14حملے ہوئے، ان حملوں میں 20چینی شہری ہلاک اور 34زخمی ہوئے۔ہلاک ہونے والے ہر چینی شہری کے لواحقین کو ڈھائی لاکھ ڈالر معاوضہ ادا کیا جاتا ہے۔وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ نان سی پیک منصوبے اور ملک کے مختلف حصوں میں سفر کرنے والے چینی شہری دہشتگردوں کا زیادہ ہدف ہیں۔
اہم خبریں سے مزید