• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن تاجران خونی برج کے تحت چوری ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر ) انجمن تاجران سرکلر روڈ خونی برج کے زیراہتمام چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف خونی برج چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، جس کی قیادت انجمن تاجران ملتان و جنوبی پنجاب کے صدرحاجی عارف فصیح اللہ اورانجمن تاجران سرکلرروڈ خونی برج کے صدر ظفر حسین نے کی ،مظاہرہ میں دیگر تاجررہنماؤں شوکت بلوچ ، احمد علی ، منیر حسین ،منظر عباس ،کامران حسن ، مزمل ،علی حسن ،خواجہ سبحانی جہانگیر ، آصف اور چوریوں اور ڈکیتوں سے تنگ آئےتاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، مظاہرین نے روڈ بلاک کرکے ٹریفک معطل کردی ، پولیس کے خلاف نعرے بازی کی ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقہ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں ، اطلاع کے باوجود پولیس ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے ، انہوں نےپولیس و ضلعی حکام سے مطالبہ کیا کہ اس معاملہ کا نوٹس لیا جائے اورملزمان کو گرفتار کرکے تاجروں کی ریکوریاں کرائی جائیں ،بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ پورے شہر میں پھیلا دیا جائے گا ۔
ملتان سے مزید