• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف یونیورسٹی میں ایگریکلچر اینڈ فوڈ سکیورٹی وینچر سپارک بزنس آئیڈیازمقابلے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں دو روزہ ایگریکلچر اینڈ فوڈ سکیورٹی وینچر سپارک بزنس آئیڈیاز مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان بھر سے 36 یونیورسٹیوں میں سے 500 سے زائد آئیڈیاز نے شرکت کی۔ 150 آئیڈیاز کو سلیکٹ کیا گیا۔ پہلی پوزیشن بحریہ یونیورسٹی کراچی نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس بیسڈ فوڈ فیکٹری کچن پروجیکٹ نے حاصل کی۔دوسری پوزیشن سمال ٹریکٹر پروجیکٹ زرعی یونیورسٹی ملتان نے حاصل کی۔تیسری پوزیشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے پروجیکٹ ایکو مارز نے حاصل کی۔فوڈ ویلیو ایڈیشن مقابلہ جات میں COTHM ملتان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مس حنینہ نے زنک سے بھرپور گندم سے پاستا بنانے پر انڈسٹری سے سپانسر شپ چیک وصول کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر مبشر مہدی نے کہا کہ 65 کمپنیز بزنس انکیوبیشن سینٹر زرعی یونیورسٹی ملتان کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ ڈاکٹر ناصر ندیم نے کانفرنس کے اہم نکات پر روشنی ڈالی۔ ۔پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد چٹھہ وائس چانسلر غازی یونیورسٹی، امجد شعیب خان ترین سیکرٹری سروسز ساؤتھ پنجاب ،پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ملتان نے خطاب کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ملتان نے کہا کہ یونیورسٹی ہمیشہ سے اپنے طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ دوسری یونیورسٹیز کے لیے بھی انویشن اور جدید آئیڈیاز کو شیئر کرنے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے، زنک پر مشتمل گندم کی پروڈکٹس کے مقابلہ جات کا بھی انعقاد کروایا۔اس میں ٹوٹل 35 ٹیموں نے 100 سے زیادہ پروڈکٹس کے ساتھ مقابلوں میں حصہ لیا۔وائس چانسلر نے جیتنے والے طلباء طالبات اور یونیورسٹیز کو مبارک باد پیش کی۔
ملتان سے مزید