ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ زراعت توسیع کی ٹیم نے انڈسٹریل اسٹیٹ نزدچائنہ چوک ملتان میں کارروائی کی اور جعلی کھاد سے بھرا ڈالا پکڑ لیا۔ 128کریٹس میں 4کلو گرام وزن کے 512بیگ پیک کرکے فروخت کیلئے بھیجے جارہے تھے۔جعلی کھادیں قبضہ میں لیکر بطور مال مقدمہ حوالہ پولیس کی گئیں۔پکڑی گئی جعلی کھادوں کی مالیت40 لاکھ روپے بنتی ہے-ملزمان میں انیل لیاقت اور محمد عامر کانجو کھاد مالکان جبکہ ڈرائیور محمد رجب زاہد شامل ہیں۔