راولپنڈی، ٹیکسلا(سٹاف رپورٹر ، نمائندہ جنگ)تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ میں کارچوروں اور پولیس میں فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق کار چوری کر کے فرار ہوتے ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ، فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک ہو گیا ۔ملزم سے چوری کی گئی گاڑی اور اسلحہ برآمد ہوا۔برآمد ہونے والی گاڑی صدرواہ کے علاقہ سے چوری ہوئی تھی۔ ہلاک ملزم کی شناخت نسیم خان کے نام سے ہوئی جو قتل، ڈکیتی اور کار چوری کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے،ملزم قتل اور رابری ، قتل کے مقدمات میں اشتہاری بھی تھا۔