آئی جی پنجاب نے کچے اور بارڈر ایریاز میں تعینات اہلکاروں کے لیے رسک الاؤنس کی منظوری دے دی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 1162 افسران و اہلکاروں کو مجموعی طور پر 32 کروڑ 30 لاکھ 38 ہزار روپے ملیں گے۔
ڈی ایس پی کو 40 ہزار روپے اور اپر سب آرڈینیٹس کو 25 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے، لوئر کلاس اہلکاروں کو 20 ہزار اور کلاس فور ملازمین کو 18 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ رسک الاؤنس سے دشوار گزار علاقوں میں تعینات پولیس اہلکاروں کے مورال میں اضافہ ہو گا۔