• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پی ٹی آئی رابطے، مذاکرات سے انکار، غیر رسمی گفتگو مذاکرات نہیں، شیخ وقاص

اسلام آباد ( طاہر خلیل )حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان رابطے بحال‘ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق ‘ پی ٹی آئی رہنماءاسد قیصر نے سیاسی پولرائزیشن کم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا شکریہ ادا کیا۔ 

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے اپنے پیشگی مطالبات سے پیچھے ہٹ گئی‘پی ٹی آئی 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کاقیام چاہتی ہےجبکہ سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ غیر رسمی گفتگو کا مطلب یہ نہیں کہ مذاکرات شروع ہوگئے ہیں‘ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا آغاز نہیں ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسد قیصر بدھ کو ایاز صادق کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے اسپیکر ہاؤس گئے جہاں دونوں کے مابین غیر رسمی گفتگو میں سیاسی ماحول سے جارحانہ پن ختم کرنے کی بات ہوئی‘اسی دوران سلمان اکرم راجہ بھی اسپیکر ہاؤس پہنچ گئے‘ا سپیکر نے انہیں بھی سیاسی شدت پسندی ختم کرنے کا مشورہ دیا‘اس دوران وزیر اعظم محمد شہبازشریف بھی اسپیکر ہاؤس پہنچ گئے اور دعا کے بعد شریک گفتگو بن گئے جس پرفریقین نے معاملات کو آگے بڑھانے کا عندیہ دیا۔

اہم خبریں سے مزید