• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرانی ویڈیو کا استعمال، یورپین یونین دفتر نے ڈس انفارمیشن الرٹ جاری کردیا

برسلز ( حافظ اُنیب راشد ) پاکستان میں یورپین یونین کے دفتر نے اپنی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کی ایک پرانی ویڈیو کو پاکستان میں پیش آنے والے حالیہ سیاسی واقعات کے تناظر میں دوبارہ استعمال کرنے پر ایک ڈس انفارمیشن الرٹ جاری کیا ہے۔ یورپین یونین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر جاری کردہ اس تازہ ترین پیغام میں لوگوں کو یورپین سفیر کی پرانی ویڈیو اور پرانے پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہےکہ ہم جانتے ہیں یہ بیان آج کل پاکستان میں موجودہ واقعات پر تبصرے کے طور پر گردش کر رہا ہے لیکن ایساہے نہیں ۔ ویڈیو کو جولائی 2023 میں ریکارڈ کیا گیا اور جاری کیا گیا تاکہ GSP+ پیش رفت کو واضح کیا جا سکے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز دوبارہ استعمال میں لائی جانے والی یورپین سفیر کی اس ویڈیو کو جولائی 2023 میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔ لیکن کچھ حلقوں نے اسی ویڈیو کو پاکستان میں پیش آنے والی حالیہ سیاسی چپقلش میں ریکارڈنگ کے 17 ماہ کے بعد دوبارہ جاری کرتے ہوئے اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔ جس پر پاکستان میں یورپین یونین کے دفتر نے اپنی یہ وضاحت جاری کی ہے۔

یورپ سے سے مزید