اوسلو(ناصراکبر)اوسلو سٹی ہال میں 2024امن کا نوبل انعام نوبل کمیٹی کے چیئرمین جورجین واٹن فریڈنس نےجاپانی تنظیم Nihon Hidankyō کو دیا یہ تنظیم ہیروشیما اور ناگاساکی پر ہونے والے ایٹمی حملوں میں زندہ بچ جانے والوں نے قائم کی تھی،Hidankyo، ہیروشیما اور ناگاساکی پر ہونے والے جوہری حملوں سے بچ جانے والوں کی ایک نچلی سطح کی تحریک ہے جو جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کیلئے کوششیں اورجوہری ہتھیاروں کے دوبارہ استعمال نہ کرنے کیلئے کام کرتی ہے۔ تنظیم کے نمائندے نیہون ہڈانکیو، تیریومی تاناکا، شیگیمِٹسو تاناکا اور توشیوکی مماکی بھی اس موقع پر موجود تھے۔