کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے گھمبیر اور تعطل شدہ معاملات کو چھوڑ کر آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ برسبین پہنچ گئے، ان کے ساتھ بھارتی کرکٹ بورڈ کے عبوری سیکریٹری دیو جیت سائیکیا بھی موجود ہیں۔ جے شاہ ممکنہ طور پر اولمپکس کی میٹنگ میں شرکت کریں گے جبکہ وہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ بھی دیکھیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کے معاملات بیچ میں چھوڑ کر جے شاہ کے دورہ آسٹریلیا نے کئی سوالات کو جنم دے دیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کو آئی سی سی کے معاملات میں بی سی سی آئی کا حامی سمجھاجا تا ہے۔