• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل فیض اور عمران کی پارٹنر شپ 9 مئی میں چلی، ثبوت موجود، خواجہ آصف

اسلام آبا د ( ایجنسیاں)وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹنر ان کرائم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی سابق وزیر اعظم کے خلاف بھی چارج شیٹ ہے‘بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے کا مرکزی کردار جنرل فیض کا تھا‘جنرل فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی کی پارٹنرشپ 2018 سے پہلے کی ہے‘ یہ پارٹنرشپ 9 مئی میں بھی چلی 9 مئی کے بعد بھی چلتی رہی،کوئی اس سے انکاری ہے تو جو ثبوت اور شواہد موجود ہیں اس سے پچھلے 6 سال کی پارٹنرشپ ثابت ہو جائے گی۔بدھ کوپارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید پر 10 سالہ اقتدار اورملک میں صدارتی نظام لانے کی منصوبہ بندی کاالزام عائد کردیا۔
اہم خبریں سے مزید