• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق المدارس کا کل یوم تحفظ مدارس دینیہ منانے کا اعلان

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)مدارس وجامعات کےمنتظمینِ اور آئمہ و خطباء نے وفاق المدارس العربیہ کی قیادت اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ13دسمبر جمعہ کو یوم تحفظ مدارس دینیہ منایا جائے گا۔ مولانا مفتی عبدالرحمن مسؤول وفاق المدارس راولپنڈی کی دعوت اسلام آباد راولپنڈی کے اہم مدارس و جامعات کے منتظمین اور آئمہ و خطباء کا مشترکہ اجلاس دارالعلوم تعلیم القرآن راجہ بازار راولپنڈی میں مولانا اشرف علی کی زیر صدارت ہوا- اجلاس میں مولانا نذیر فاروقی، مولانا ظہور احمد علوی، مولانا عبدالغفار،مولانا مفتی عبدالسلام،مولانا مفتی اویس عزیز،مولانا عبدالقدوس محمدی،مولانا سعید الرحمٰن سرور،مولانا ضیاء اللہ خان،مولانا عبدالکریم اور دیگر شریک ہوئے۔ علماء کرام نے حکومت کی طرف سے پارلیمنٹ اور سینٹ سے منظور شدہ بل میں رکاوٹ ڈالنے کی مذمت کی اور کہا کہ مدارس کے خلاف کوئی سازش ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے-
اسلام آباد سے مزید