لاہور( جنرل رپورٹر ) پنجاب بھرمیں انسداد پولیو مہم کا آغاز 16 دسمبر سے ہو گا۔لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں مہم 22 دسمبر تک ،دیگر 33 اضلاع میں 20 دسمبر تک جاری رہے گی ،2کروڑ 33لاکھ بچوں کو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف مقررکردیاگیا۔ صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے انسداد پولیو مہم کا معیار مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیرنے کہاکہ پولیو پر قابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کا تسلسل ضروری ہے۔لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور بارایسوسی ایشن کی ویب سائٹ کو پنجاب بار کونسل کے ساتھ منسلک کر دیا گیا، ریڈایبل کارڈ جاری کر کے لاہور کی تمام عدالتوں میں میں مشینیں نصب کر دی گئیں۔