• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ، تمباکو نوشی سے کینسر کے کیسز کی تعداد 29 ہزار 4 سو ہونے کا خدشہ

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) کینسر ریسرچ یوکے کے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق اگر موجودہ رحجانات جاری رہے تو آئندہ 5سال میں اسکاٹ لینڈ میں تمباکو نوشی سے کینسر کے تقریباً 29ہزار 4سو کیسز ہوں گے۔ انگلینڈ میں یہ تعداد 2 لاکھ 43 ہزار جبکہ برطانیہ بھر میں 2 لاکھ ستانوے ہزار تک چلی جائے گی۔یوکے کی پارلیمنٹ اس سلسلہ میں قانون سازی کر رہی ہے اورا سکاٹش حکومت نے اس قانون سازی کی حمایت کی ہے ۔ اس قانون کو اسکاٹ لینڈ میں مکمل طور پر نافذ کرنے کے لئےا سکاٹش پارلیمنٹ کے ممبران کی حمایت کی ضرورت ہوگی۔ تمباکو نوشی کے متعلق نیا بل 2009یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کسی بھی فرد کو تمباکو فروخت کرنے کو غیر قانونی قرار دے گا۔ جس کا مطلب ہے کہ اس سال سے 15سال عمر کے بچے قانونی طور پر سگریٹ نہیں خرید سکیں گے۔ نئے قانون میں تمباکو اور وہپس کے لئے لائسنسگ سکیم متعارف کرانے اور سموک فری ایریا کو بڑھانے کے اختیارات بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ برطانیہ بھر میں آئندہ 5سال میں کینسر کے 2 ہزار 8سو سے زیادہ ایسے کیسز ہونگے جنہوں نے خود تو کبھی سگریٹ نہ پیا ہوگا لیکن سگریٹ پینے والے دیگر افراد کے دھواں کی وجہ سے وہ کینسر کے مریض بن سکتے ہیں۔

یورپ سے سے مزید