کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل سیریز میں شکست سے بچنے اور سیریز میں واپس آنے کیلئے پاکستان کو کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔ پہلے میچ جنوبی افریقا کے بیٹرز نے14چھکے مارے۔اسے ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ دوسرا میچ جمعے کی شب9بجے سنچورین کے سپر اسپورٹ پارک میں شروع ہوگا۔ جنوبی افریقی فاسٹ بولر اینرخ نورکیاوائٹ بال سیریز سے باہر ہو گئے۔ پہلے میچ سے پہلے ٹریننگ کے دوران ان فٹ ہونے کے بعد ان کے پاؤں میں فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے۔ کرکٹ جنوبی افریقا کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر ڈایان گیلیم کو متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کر لیاگیا ہے۔