کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی چیمپئنز کپ میں لائنز نے ڈولفنز کو شکست دے دی۔ پنڈی اسٹیڈیم میں لائنز نے 5 وکٹ پر 194 رنز بنائے ۔ ڈولفنز 159 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ موسی خان نے چار وکٹیں لیں ۔ خوشدل شاہ نے57 رنز ناٹ آؤٹ رنزبنائے اور دو وکٹیں لیں ۔ دوسرے میچ میں مارخور نےاسٹالینز کو ہرایا۔ مارخور نے 170 رنز بنائے۔ اسٹالینز 6 وکٹ پر 167رنز بنائے۔ معاذ صداقت نے 82 رنز اسکور کئے۔