• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کوریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں‘ شہناز عمرانی

کوئٹہ (آن لائن ) پارلیمانی سیکرٹری مذہبی امور شہناز عمرانی نے کہا ہے کہ حکومت غریب عوام کو ریلیف دینے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے زکوٰۃ کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کےلئے 36اضلاع کے ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمینوں کی نامزدگی اور تین ارب روپے کے فنڈز کی تقسیم کے لئے سمری وزیراعلیٰ کو بھیجوا کر منظو ری کے بعد کام شروع کر دیا جائے گا انہوں نےمحکمانہ بریفنگ کے بعد بات چیت کرتے ہوئےدوسال سے زکوٰۃ کونسل قائم نہ ہونے پر برہمی کااظہا رکرتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے کونسل نہ ہونے کے باعث مستحقین میں تقسیم نہ ہوسکے انہوں نے کہاکہ صوبائی کونسل اور 36اضلاع میں ڈپٹی کمشنر کے ذریعے چیئرمین زکوۃ کونسل کو نامزد کر کے غریب لوگوں کو زکوة کی فراہمی کا عمل شروع کیا جاسکے۔
کوئٹہ سے مزید