• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی بی 45میں پیراشوٹر روکنے کیلئے جمعیت کے ساتھ ہیں‘عطاء محمد بنگلزئی

کوئٹہ(این این آئی)نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی کی قیادت میں وفد نے جمعیت کے امیدوارپی بی 45حاجی میر عثمان پرکانی سے ان کی ہائش گاہ پر ملاقات کی اس موقع پر جے یوآئی کے رہنما بھی موجودتھے عطاء محمد بنگلزئی نے نیشنل پارٹی کی جانب سے عثمان پرکانی کی حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ 8 فروری جمہوری تاریخ پر ایک نمایاں سیاہ باب ہے جب راتوں رات فار م47کے ذریعے عوامی مینڈیٹ پر شب خون مار کر جعلی نمائندوں کو مسلط کیاگیا سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ ثابت ہوتا ہے کہ بلوچستان میں الیکشن نہیںبلکہ نیلامی میں زیاد ہ رقم پیسے دینے والوں کو عوام پرمسلط کیاگیا جس کاافسوسناک پہلو یہ ہے کہ اس میں جمہوریت کی دعویدار قومی جماعتیں سہولت کار بنیں پی بی 45میں پیراشوٹرکوروکنے کیلئے جمعیت کے ساتھ کھڑے ہیں جس پر عثمان پرکانی نے وفد کا شکریہ اداکیا۔
کوئٹہ سے مزید