ملتان(سٹافرپورٹر)بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں گزشتہ روز ایک روزہ "قومی سمپوزیم برائے قانون کی تعلیم: چیلنجز، جدت اور مستقبل کے امکانات" کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے نامور قانونی ماہرین نے شرکت کی، سمپوزیم میں پاکستان میں قانون کی تعلیم کو درپیش چیلنجز، جدید رجحانات اور مستقبل کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی،مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ قانونی تعلیم میں جدت اور اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔