کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ سائٹ سپر ہائی وےپولیس نے سبزی منڈی کے قریب گھر میں قائم امپورٹڈ شراب تیار کرنے والی منی فیکٹری پر چھاپہ مار کر ملزم سجاد محمد شفیع کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق ملزمان صائمہ بینگلوز میں اندرونِ مکان شراب کی مِنی فیکٹری آپریٹ کررہے تھے ، منی فیکٹری سے 15 لوکل ، 18امپورٹڈ شراب کی بوتلیں، 65 سے زائد خالی بوتلیں، تیار شراب اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔