کراچی(سید محمد عسکری) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ” میں دوستوں سے کتابیں پڑھنے کے لیے لیتا ہوں مگر واپس نہیں کرتا، میں کتابیں خریدنے کا شوقین ہوں مگر کمپیوٹرز آگئے ہیں لیکن کتاب پڑھنے کا الگ مزہ ہے وہ جمعرات کو 19ویں عالمی کتب میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر وزیر تعلیم سردار شاہ، پاکستان پبلیشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیرمین عزیز خالد، آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ، عالمی کتب میلے کے کنوینر وقار متین نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ، نارتھ ناظم آباد کے سیکریٹری اویس, شاعرہ فاطمہ حسن، سحر انصاری، روس کے قونصلیٹ جنرلرسلان رکوف،قاضی اسد عابد، منیجنگ ڈائریکٹر اکیڈمی سندھ سعد بن عزیز، لائٹری کنٹربیوشن اردو فراست رضوی سمیت سماجی، ادبی اور تعلیمی شخصیات شرکت کی۔ وزیر اعلی سندھ نے نے کہا کہ میں زیادہ خطاب نہیں کرسکتا اس لیے کہ احمد شاہ نے اپنی تقریر میں سارا وقت لے لیا تاہم سب سے پہلے تو میں مبارکباد دوں گا پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسو سی ایشن کا انہوں نے کی شاندار 19ویں کتب میلہ سجایا اور 19ویں بار بھی اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ پاکستان پبلیشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیز خالد نے کہا کہ کتب میلہ جوان ہوگیا ہے۔ یہ 19واں کتب میلہ ہے اورصبح ہی سے کتب میلے کا افتتاح ہوگیا تھا جو بچوں نے کیا۔