• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر پولیو دیگر علاقوں میں منتقل ہوتا ہے، اس سال 59 کیسز ہوئے، کوآرڈینیٹر وزیراعظم

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھڑتھ نے کہا ہے کہ عیدپر سفر کی وجہ سے پولیو وائرس ایک سے دوسرے علاقوں کو منتقل ہوتا ہے‘ عید پر بچے خیبر پختونخوا سے کراچی گئے تو وائرس ساتھ لے گئے ۔ عامر ولی الدین چشتی کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس ہوا ۔قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں سربراہ پولیو ایمرجنسی آپریشن انوار الحق نے بتایاکہ اس وقت پورے پاکستان میں پولیو وائرس موجود ہے، رواں سال اب تک 59 پولیو کیس پاکستان میں سامنے آئے جن میں 19 پولیوکیس ایسے تھے جو معمولی معذوری کے کیس تھے جبکہ 10 پولیوکیس بہت زیادہ معذوری کا شکار ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید