اسلام آباد(آئی این پی )نادار کی جانب سے پانچ برس کے دوران 71 ہزار سے زائد شناختی کارڈ بلاک کیے گئے ،تمام صوبوں میں سب سے زیادہ آئی ڈی کارڈ کے پی میں بلاک ہوئے ہیں۔
میڈیارپورٹ کے مطابق ،نادرا کی جانب سے جاری بلاک شناختی کارڈز کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ نادرا کی طرف سے گزشتہ پانچ سال کے دوران ساڑھے 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کیے گیے ہیں۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ شناختی کارڈز خیبر پختونخواہ سے بلاک کیے گئے۔