• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹہ مافیا سرگرم، چینی کی قیمت میں دس سے پندرہ روپے کلو کا اضافہ

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )چینی کی قیمت میں 10سے 15روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا سٹے باز اور ذخیرہ اندوز چینی مہنگی کرنے کیلئے آغاز ہفتہ سے ہی متحرک ہو گئے جس کے نتیجہ میں چینی کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا۔ سٹے بازوں نے فیوچر ٹریڈ کے نام پر جنوری کیلئے مزید 8 روپے بڑھنے کی خبر دے دی ۔سٹے باز اور ذخیرہ اندوز مافیا ایک بارپھر سے چینی مہنگی کرنے کیلئے متحرک ہوگیا بڑے دکاندار دس پندرہ کلو چینی130 سے 135 روپے کلو میں دے رھے ھیں ایکس مل ریٹ 115 سے 125روپے پر پہنچ گیا جبکہ چھوٹے دکاندار 20روپے اضافے کیساتھ چینی140سے 150 روپے فی کلو میں فروخت کررہے ہیں۔ڈیلرز نے دسمبر کے دوران تھوک میں چینی کی فی کلو قیمت 128 جبکہ جنوری میں 133روپے ہونے کا امکان بھی ظاہر کردیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید