اسلام آباد(جنگ نیوز) جاپان سے آئے ہوئے پاکستان کے معروف بزنس مین شمشادخان نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شاہد ندیم گھگ سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز بزنس مین پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم سرمایہ کاری کے لیے مختلف ممالک کے دورے کرنا خوش آئند ہے۔ پاکستان کی سٹاک مارکیٹ اس وقت سب سے اوپر جا رہی ہے۔ یہ شہباز شریف حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ شمشاد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے لیے جو اقدامات کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہیں۔