• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس، ججز کیخلاف 30 شکایات مسترد، 5 پر جواب طلب

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کے خلاف 35 میں سے 30شکایات مسترد کردیں جبکہ 5شکایات پر جواب طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں ترامیم کیلئے جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ ہاشم کاکڑ نے شرکت کی۔اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں ترامیم کا معاملہ زیر غور آیا، جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں قائم کمیٹی ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں ترامیم پر تجاویز پیش کرے گی۔جوڈیشل کونسل نے ججز کے خلاف 35 انفرادی شکایات کا جائزہ لیا جن میں سے 30شکایات خارج کر دی گئیں ۔

اہم خبریں سے مزید