اسلام آباد( نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر صنعت و پیداوارو نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں چینی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ، انہوں نےیقین دلایا کہ مارکیٹ میں چینی کی کوئی قلت نہیں ہے۔