اسلام آباد(این این آئی)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ نے کہا ہے کہ وزراء ،وزراء مملکت اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹریز کی ایوان میں مسلسل عدم حاضری پروزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا ہے ،امید ہے جلدو زراء اور پارلیمانی سیکرٹریز کی حاضری یقینی ہوگی۔ جمعہ کو اجلاس کے دوران اراکین کی جانب سے دورباہ ایوان میں وفاقی وزراء ، وزراء مملکت اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹریز کی عدم حاضری کا شکوہ کیا تو ڈپٹی اسپیکر نے ایوان کو بتایا کہ گزشتہ رات قومی اسمبلی کی جانب سے وزیراعظم کو خط لکھ دیاگیا ہے ۔