لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) پاکستان پولیس تائیکوانڈو ٹیم نے 17 ویں کورین ایمبیسڈر سینئر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے ، پولیس کے 6 کھلاڑیوں نے تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے 06 برونز میڈل اپنے نام کئے۔ اے ایس آئی محمد پرویز ، ہیڈ کانسٹیبل محمود عظمت اور ذیشان حسن ، لیڈی کانسٹیبل مہوش طارق ، انعم خالد اور مقدس نے برونز میڈل حاصل کئے ۔