ملتان (سٹاف رپورٹر)تھانہ صدر کے علاقہ میں مسلح افراد نے نوجوان کو اغوا کرلیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارؤائی شروع کردی پولیس کو حنیف نے درخواست دی کہ اسکے بیٹے ادریس کو چھ افراد ڈالے میں اغوا کرکے کے گئے پولیس نے درخواست پر مقدمہ درج کرکے کا روائی شروع کردی۔پولیس تھانہ بستی ملوک نے سرکاری ریت چوری کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ صدر جلالپور پیر والا نے 1 بدنام زمانہ منشیات فروش اور 01 اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔منشیات فروش ملزم محمد اجمل عرف بگا سے 01 کلو گرام سے زائد چرس برآمد ہوئی۔پولیس تھانہ مظفر آباد نے خشت بھٹہ چلا کر آلودگی پھیلانے اور قانون کی خلاف ورزی پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے بھٹہ سیل کر دیا،پولیس تھانہ کینٹ نے خاتون پر تشدد کرنے والے خاوند کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس تھانہ صدر نے زمین پر قبضے کی جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے سرکاری کھال کو نقصان پہنچانے کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاپولیس تھانہ شاہ شمس نے لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج کرکے کارؤائی شروع کردی پولیس تاحال لڑکی کا سراغ نہ مل سکا ہے ۔