• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹروں کے وفد کی وزیر ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق سے ملاقات، مطالبات پیش کیے

ملتان(سٹاف رپورٹر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب اور ساؤتھ پنجاب میڈیکل فورم کے وفد نے ڈاکٹر میاں عدنان، ڈاکٹر مظہر ، ڈاکٹر سلمان لاشاری کی قیادت میں صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق سے دو روز قبل ملتان دورے کے دوران ملاقات کی اس دوران صوبائی وزیر کو کہا گیا کہ تمام سخت انتظامی و انتقامی اقدامات کو فوری منسوخ کیا جائے نشتر ہسپتال ملتان 1 کے آرتھو یونٹ کو نشتر 2 میں منتقل کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے،ملتان کے مختلف اداروں میں خالی پڑی تمام نشستوں پر ڈاکٹروں کی بھرتی کی جائے ، پاک اٹالین برن سنٹر ملتان اور نشتر 2 ہسپتال ملتان کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے فوری واک ان انٹرویو کا انعقاد کیا جائے اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے تمام جائز مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
ملتان سے مزید