• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ کیلئے مشاورت جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ میں پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس اور مشاورت جاری ہے۔پہلے مرحلے میں پلاٹینم کیٹیگری کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور ہو رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پلاٹینم کیٹگری کے شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان،حارث روف، بابر اعظم اور صائم ایوب کے نا موں پر غور کیا ۔ محمد عامر ،شاداب خان، نسیم شاہ ،عماد وسیم پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہوں گے ۔محمد رضوان، اسامہ میر کے نام پلاٹینم کیٹگری کے لئے شامل کئے جائیں گے۔بقیہ کیٹیگریز اور دیگر کھلاڑیوں کا معاملہ ریویو کمیٹی اور سلیکشن پینل کے سپرد ہو گا ۔کیٹیگریز کے حوالے سے آئندہ ہفتے کام مکمل کر لیا جائے گا ۔
اسپورٹس سے مزید