• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ APS جیسے واقعات دہشتگردوں کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہیں، صدر زرداری

اسلام آباد (اے پی پی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس جیسے واقعات دہشتگردوں اور خوارج کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہیں، 16دسمبر 2014کے افسوسناک دن دہشتگردوں نے ہمارے بچوں اور قوم کے مستقبل پر حملہ کیا، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عالمی برادری کو مشترکہ طور پر کوششیں کرنا ہوں گی، آئیے دہشتگردی کے خاتمے اور پرامن پاکستان کیلئے کام کرنے کا عہد کریں۔ یہ بات صدر مملکت آصف علی زرداری نے اے پی ایس پشاور حملے کی 10ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہا سانحہ اے پی ایس سے واضح ہے کہ دہشتگردوں کا ایجنڈا ملک میں فساد اور انتشار پھیلانا ہے۔
اہم خبریں سے مزید