• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں نئے ایئرپورٹ ٹریفک کنٹرول اور فائر اسٹیشن کی تعمیر کے لیے منصوبہ کی منظوری

اسلام آباد( نمائندہ جنگ )سینٹر ل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے سمیت 422ارب 70کروڑ 40لاکھ روپے مالیت کے15ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی ،کراچی میں نئے ائیر ٹریفک کنٹرول ٹریفک اور فائر سٹیشن کی تعمیر کیلئے کنسلٹینسی سروسز اور ڈیزائن و تعمیرات کی نگرانی کے 465.500ملین مالیت کے منصوبہ کی منظوری دی گئی،ان میں سے 404ارب 75کروڑ40لاکھ روپے مالیت کے 9میگا منصوبوں کو حتمی منظوری کیلئے ایکنگ کو بھیج دیاگیا ہے ، سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی وڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا، راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کیلئے نظر ثانی شدہ 32ارب 99کروڑ 70لاکھ 54ہزار روپے کی منظوری دی گئی اس منصوبے کے تحت راولپنڈی کے گرد38.3کلومیٹرسڑک تعمیر کی جائے گی جو بانٹھ ( این 5) سے ٹھلیاں ( ایم ٹو) تک جائے گی ،اجلاس کے دوران گلگت بلتستان کے محکمہ پلاننگ و ڈویلپمنٹ کے ’’اکنامک ٹرانسفارمیشن اینیشیٹو ‘‘ کے 26763.880ملین روپے کے نظر ثانی شدہ منصوبہ کو ایکنک کی منظوری کیلئے بھیج دیاگیا ۔ یہ منصوبہ فارن فنڈنگ سےمکمل کیا جائے گا ۔ زرعی آمدنی کا فروغ اور کم از کم ایک لاکھ دیہی افراد کو روز گار کی فراہمی ہے ۔سی ڈی ڈبلیو پی نے سندھ حکومت کا 45792.325 ملین روپے مالیت کا سندھ کول ریزیلینس پراجیکٹ (ایس سی آر پی) بھی ایکنک کو منظوری کیلئے بھیج دیا ۔گورننس کے مختلف3713.606ملین روپے مالیت کا ’’خیبر پختونخوا ریونیو موبلائیزیشن اینڈ پبلک ریونیو منجمینٹ پروگرام کے نظر ثانی شدہ منصوبہ کی منظوری دیدی گئی ۔ اجلاس کے دوران سی ڈی ڈبلیو پی نے 3110.4ملین روپے مالیت کے وزارت قومی صحت کے ’’جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر‘‘ منصوبہ کی بھی منظوری دی ۔اجلاس کے دوران وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے 7499.804ملین روپے مالیت کے سماجی شعبے کی ترقی کے نظر ثانی شدہ منصوبہ کی منظوری دی گئی جب کہ 820ہائی کپسٹی بوگیوں کی خریداری/تیاری اور 230مسافر کوچز کی خریداری کے 70967.944ملین روپے مالیت کے منصوبے کو حتمی منظوری کیلئے ایکنک میں بھیج دیاگیا۔ سی ڈی ڈبلیو پی نے ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکشن سیکٹر میں 12886.777ملین روپے مالیت کے ملتان وہاڑی روڈکی بحالی کا منصوبہ مزید غور کیلئے اینک کو بھیج دیا جب کہ 137711.391ملین روپے مالیت کے خوازاخیلہ تا بشام ایکسپریس وے کی تعمیر کے منصوبہ کی منظوری دی ۔
اہم خبریں سے مزید