• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ، شہری مشکلات کا شکار

پشاور(وقائع نگار) پشاور کے بیشتر شہری علاقوں میں سوئی گیس کی بد ترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے تاہم محکمہ سوئی گیس حکام شہریوں کو ریلیف دینے میں ٹھس سے سے مس نہیں ہو رہی جس پر شہریوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ فوری سوئی گی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے شہر کے بیشتر علاقوں پہاڑی پورہ،ہ شتنگری،اندرون شہر،تاج آباد،حیات آباد،ریگی ماڈل ٹاؤن،نوتھی اور دیگر علاقوں میں بد ترین سوئی لوڈشیڈنگ نے موسم سرما میں شہریوں کی مشکلات میں دگنا اضافہ کر دیا ہے جہاں گھروں میں بیماروں، بوڑھوں اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے وہی امور خانہ داری میں خواتین کو بھی شدید مشکلات درپیش ہے جبکہ بچے بغیر ناشتہ کے سکول جانے پر مجبور ہے اور شہری مہنگے داموں ایل پی خرید کر ضروریات پورا کرنے لگے۔
پشاور سے مزید