• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوروکریسی تقرر وتبادلے، محب علی پھلپوٹو ممبر وزیراعظم معائنہ کمیشن مقرر

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیو رو کریسی میں تقرر وتبادلے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ۔وزیر اعظم کی منظوری سے محب علی پھلپوٹو کو ممبروزیراعظم معائنہ کمیشن مقرر کیا گیا ۔ ان کی تقرری 2 سال کیلئے کنٹریکٹ پر کی گئی ۔ محب علی پھلپوٹو قومی اسمبلی کے گریڈ 21 کے ریٹائر افسر ہیں۔ ڈائریکٹر آڈٹ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اسلام آباد محمد عمر چیمہ کوتبدیل کرکے چیف فنانس اینڈ اکاؤنٹس افسر وزارتِ اُمورِ کشمیر تعینات کیا گیا ۔چیف فنانس اینڈ اکاؤنٹس افسر وزارتِ اُمورِ کشمیر شہزاد اقبال رانا کوتبدیل کرکے چیف فنانس اینڈ اکاؤنٹس افسر اقتصادی اُمور ڈویژن تعینات کیا گیا ۔تقرر کے منتظر انفارمیشن گروپ گریڈ 21 کے افسر سہیل علی خان کی خدمات وزارتِ اطلاعات کو واپس کی گئی ہیں۔ پولیس سروس کےگریڈ 19 کے افسر عبدالقیوم پتافی کو سندھ حکومت سے بلوچستان حکومت تبدیل کیا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید