• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر زرداری کا بلیو اکانومی کے فروغ کیلئے اجتماعی کوششوں پر زور

کراچی( اسٹاف رپورٹر)صدرمملکت آصف علی زرداری نے سمندری وسائل کے تحفظ اور بلیو اکانومی کے فروغ کے لیے خطے میں اجتماعی کوششوں پر زوردیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان چاہتا ہے کہ ہمارا خطہ امن، ترقی اور پائیداری کا گڑھ بنا رہے‘ پاکستان بحری شعبے میں تعاون کے فروغ کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت کا خواہاں ہے۔بلیو اکانومی تعاون پر تیسرے چین بحرِ ہند علاقائی فورم سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے صدرزرداری کا کہنا تھاکہ پاکستان بحرِ ہند کے علاقے میں سمندری تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہے‘ سمندر سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

اہم خبریں سے مزید