• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم 18 سے 20 دسمبر تک مصر کا سرکاری دورہ کرینگے

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف 18 سے 20 دسمبر تک مصر کا سرکاری دورہ کرینگے، وہ قاہرہ میں منعقد ہونے والے ترقی پذیر آٹھ ممالک (ڈی ایٹ) کے 11 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کرینگے۔ 11ویں ڈی ایٹ سمٹ کا تھیم نوجوانوں میں سرمایہ کاری اور ایس ایم ایز کو سپورٹ کرنا: کل کی معیشت کی تشکیل ہے۔ سربراہ اجلاس میں وزیراعظم ایک مضبوط اور جامع معیشت کی تعمیر کیلئے نوجوانوں اور ایس ایم ایز میں سرمایہ کاری کی اہمیت، ملازمتیں پیدا کرنے، جدت کو آگے بڑھانے اور مقامی انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے پر زور دینگے،وہ ڈی ایٹ کے نظریات کیلئے پاکستان کے مضبوط عزم کا اظہار، باہمی فائدے اور خوشحالی کے لیے شراکت داری کو فروغ دینے سمیت زراعت، خوراک کی حفاظت اور سیاحت میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی زور دینگے۔
اہم خبریں سے مزید