کراچی/ گھارو(اسٹاف رپورٹر/ نامہ نگار) دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاون پمپنگ بند ہو جانے سے پانی کے بیک پریشر کے باعث کراچی کو پانی فراہم کرنے والی مرکزی لائن دھماکے سے پھٹ گئی،مذکورہ لائن سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل تفصیلات کے مطابق پیر کے شام 6.15بجے کےالیکٹرک کی جانب سے بجلی کا بریک ڈاون ہو جانے سے واٹربورڈ کارپوریشن کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی کی معطل ہو گئی جسکے باعث پمپنگ بند ہو گئی اور کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72قطر انچ کی لائن بیک پریشر کے باعث پھٹ گئی جسکے باعث مذکورہ لائن سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی تاہم لائن پھٹنے سے علاقے میں پانی بھر گیا۔ اطلاع ملنے پر واٹربورڈ کارپوریشن حکام موقع پر پہنچ کر متاثرہ لائن کا وال بند کرکے مرمت کا کام شروع کردیا ہے۔ واٹربورڈ انتظامیہ کے مطابق لائن کی مرمت کاکام 24گھنٹوں کے دوران مکمل کر لیا جائے گا۔ تاہم کراچی کو پانی کی فراہمی میں کروڑوں گیلن کمی کا سامنا رہے گا۔ پیر کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے تعطل کی وجہ سے 72انچ کی 5نمبر لائن پھٹ گئی جس سے لاکھوں لاکھوں گیلن پانی ضائع ہو گیا اس طرح مزید ایک لائن پھٹنے سے کراچی میں جاری پانی کے بحران میں شدت آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے واٹر کارپوریشن ذرائع کے مطابق لائن بجلی کے تعطل کے باعث پانی کے بیک پریشر سے پھٹی۔ دھابیجی اور گھارو پمپنگ اسٹیشن پر پیر کی شام اچانک بجلی کے بریک ڈاؤن سے کر اچی کو ایک گھنٹے تک پانی سپلائی مکمل بند رہی تاہم کے الیکٹرک نے تعطل کو فوری بحال کر دیا ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک نے پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 6بج کر 25منٹ پر بحال کردی تھی بجلی بحال ہونے کے بعد شہر کو پانی کی فراہمی شروع کردی گئی کے الیکٹرک کی جانب سے 5بج کر 30منٹ پر بریک ڈاؤن آیا دریں اثنا ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سمیت تمام بڑے پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہےدھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر آنے والے تعطل کو فوری بحال کر دیا گیا ترجمان نے مزید کہا کہ کے ڈبلیو ایس بی کے تمام بڑے پمپنگ اسٹیشنز لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہیںکے الیکٹرک کا عملہ واٹر بورڈ کے نمائندوں سے رابطے میں ہے دوسری جانب واٹر کارپوریشن نے یونیورسٹی روڈ پر پھٹنے والی لائن کی مرمت کام جاری رکھاواٹر بورڈ حکام کا کہنا ہےکہ اسے بدھ تک مکمل کر کےپانی کی سپلائی اس لائن سےشروع کر دی جائے گی ۔