• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے انسداد پولیو مہم کامیاب بناناہو گی، وزیر صحت

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب خواجہ عمران نذیر نے راولپنڈی میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ انہوں نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ اس موقع پر سی ای او ڈی ایچ اے ڈاکٹر آصف ارباب خان نیازی بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں دو کروڑ سے زائد بچوں کوقطرے پلائے جائیں گے۔ ملک کو پولیو وائرس سے پاک کرنے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ خصوصی انسداد پولیو مہم کو پنجاب کے تمام اضلاع میں شروع کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بچوں کو معذوری سے بچانے کے لئے انسداد پولیو پروگرام کو کامیاب بنانا ہے۔ پولیو ورکرز کی دستک معذوری سے بچاؤ کی زندگی کی دستک ہے۔والدین پولیو ٹیمز کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ادھرملکہ کوہسار مری میں بھی خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغازہوگیا ۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری میں ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔
اسلام آباد سے مزید