• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال جرائم کی شرح میں 36فیصد کمی ، راولپنڈی پولیس کا دعویٰ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ رواں سال کے دوران پولیس کی بہترین حکمت عملی کے باعث جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔رواں سال کل رپورٹ کئے گئے مختلف جرائم کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت 36فیصد کم رہی۔ 15 کالز ڈیٹا کے مطابق جرائم برخلاف املاک میں رواں سال 23 فیصد کی کمی ہوئی ہے،رواں سال قتل جیسے سنگین مقدمات میں 2 فیصد کمی جبکہ اندھے قتل کے مقدمات میں 67فیصدکی کمی ، اغواء برائے تاوان کے مقدمات میں گزشتہ سال کی نسبت50فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ڈکیتی اور رابری کے مقدمات میں گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 24فیصد اور 67فیصد ، گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں گزشتہ سال کی نسبت50فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ رواں سال کے آخری 4ماہ میں کار سنیچنگ پر مکمل کنٹرول کیا گیا، موٹرسائیکل سنیچنگ کے واقعات میں گزشتہ سال کی نسبت34فیصد ، گاڑیوں ا ور موٹرسائیکل چوری کے مقدمات میں بالترتیب 86 اور 48فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔رواں سال 366گینگز کے 891ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے 25کروڑ روپے مالیتی اشیاء،110گاڑیاں،1500سے زائد مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کئے گئے،جبکہ 2400سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 60کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کی گئی۔ناجائز اسلحہ کے خلاف 1667مقدمات درج کرکے 1673ملزمان کو گرفتار کیا گیا،ملزمان سے64 کلاشنکوف، 2100سے زائد پسٹل،108رائفلیں اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔
اسلام آباد سے مزید