راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 3گاڑیوں ،18موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،7افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے۔اسلام آباد میں بھی 11وارداتوں میں لاکھوں روپے نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ ایک کار 4 موٹر سائیکل 4 موبائل فونز اور نقدی اڑا لی گئی ۔ 2گھروں کے تالے ٹوٹ گئے۔ تھانہ آبپارہ ، سبزی منڈی ، ہمک اور تھانہ رمنا کے علاقے میں اسلحہ کی نوک پر موبائل فونز اور نقدی چھین لی گئی۔ تھانہ وارث خان کے علاقہ بھابڑا بازارمیں 2موٹرسائیکل سوار محمدرضوان سے موبائل اور14 ہزارروپے،تھانہ صادق آباد کے علاقہ چھوٹے قبرستان کے قریب 3موٹرسائیکل سوار راجہ اکرام ، زبیراورابوبکر سے 3موبائل ،10ہزار روپے اور شناختی کارڈچھین کرفرارہوگئے ملزموں نے زبیرکے ایزی پیسہ سے 45ہزارروپے بھی ٹرانسفرکرلئے۔ خرم کالونی میں2 موٹرسائیکل سوار محسن بلال سے موبائل،5ہزار روپے،پاستا اور برگرمالیتی3ہزار روپے ۔تھانہ سول لائنزکے علاقہ میں 3موٹرسائیکل سواروں نےسامان چھننے کی کوشش کی اور ان میں سے ایک لڑکے نے پسٹل نکال کر ابراہیم پرفائر کیا جو اس کیبائیں ہتھیلی میں پار ہوگیا۔کالج روڈ پر محمداصغرجاوید کی گاڑی سے 2موبائل اور45ہزارروپے،ویسٹریج میں سید عمران محمود کے گھر سے 8 تولہ زیور ،ڈھیری حسن آباد میں نازلی بیگم کے گھر کےتالے توڑ کر 2لاکھ75ہزارروپے ،ہل ویو لینمیں محمد عابد کے گھر کے تالے توڑ کر تین ہزار ڈالر اور طلائی زیورمالیتی ایک لاکھ روپے ،لالہ رخ میں جنید علی کے گھرسے 50ہزار روپے اور تین تولے زیور ،پیلومیں اللہ دتہ کی گائے اور بچھڑی،بحریہ ٹاؤن میں سجاد طاہر کے گھرسے 32 لاکھ کا سونا،پانچ پانچ لاکھ روپے کی گھڑیاں،اڑھائی لاکھ روپے کا جدید کیمرہ ، 4 لاکھ روپے اور 70ہزارروپے کیآرٹیفیشل جیولری چوری کرلی گئی ۔