• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

21نتخابی عذرداریاں جسٹس (ر) شکورپراچہ کی سربراہی میں قائم ٹربیونل کو منتقل

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے21نتخابی عذرداریاں لاہور ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس عبدالشکورپراچہ کی سربراہی میں قائم ٹربیونل کو منتقل کردی گئیں جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے بعد وفاقی دارالحکومت کے تین قومی انتخابی حلقوں کے نتائج کے خلاف انتخابی عذرداریوں کی سماعت بھی راولپنڈی کا الیکشن ٹربیونل کریگا۔ این اے46عامر مسعود بنام انجم عقیل،این اے47محمد شعیب شاہین بنام الیکشن کمیشن،این اے48 سید محمد علی بخاری بنام الیکشن کمیشن کی سماعت آج(بدھ)کو ہوگی۔ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں24 انتخابی عذرداریاں دائر ہوئی تھیں۔پی پی6مری سے زین العابدین اور پی پی20چکوال سے علی ناصر کی انتخابی عذرداریاں جسٹس مرزا وقاص روف مسترد کرچکے ہیں۔ پی پی27گجرات سے نعمان اشرف کی انتخابی عذرداری لاہور الیکشن ٹربیونل کو بھجوائی گئی ہے۔21انتخابی عذر داریوں میں این اے49اٹک ایمان وسیم،این اے50اٹک طاہر صادق ،این اے 54 سے امیدوار عذرا مسعود ،این اے57راولپنڈی سے سیمابیہ طاہر ،پی پی سات سے محمد شبیر اعوان،پی پی15راولپنڈی سے زید خالق کیانی ،پی پی 11 سے چوہدری محمد نذیر ، پی پی 12 سے سعد علی خان ، پی پی 14 سے سردار ناصر ایڈووکیٹ ،راجہ بشارت،راجہ راشد حفیظ،شہر یار ریاض،محمد لطاسب،ملک امانت کی انتخابی عذرداریاں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پی پی نو راولپنڈی سے چوہدری سرفراز کی راجہ شوکت کے خلاف اور پی پی15راولپنڈی سے زید خالق کیانی کی ملک منصور کے خلاف انتخابی عذرداریوں کی سماعت بھی آج ہوگی۔
اسلام آباد سے مزید