• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنگ روڈ کو موٹروے سے منسلک کرنے کیلئےاین او سی جاری نہ ہو سکا

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)باخبر ذرائع کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ کو ایم ٹو موٹروے سے منسلک کرنے کیلئے تاحال این ایچ اے کا این او سی جاری نہیں ہواجبکہ کلیام ریلوے پل کے این او سی کیلئے بھی 88ملین روپے کے لگ بھگ رقم جمع نہیں کرائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے حالیہ اجلاس میں منصوبہ کے نظر ثانی شدہ پی سی ون کو ایکنک کو بھجواتے ہوئے34مختلف اعتراضات و سوالات اٹھائے گئے ہیں جن میں این ایچ اے،پاکستان ریلوے سمیت دیگر این او سی لینے کا نکتہ بھی شامل ہے۔ایک نکتہ منصوبہ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کے حوالے سے بھی ہے۔ماضی میں بھی پاکستان انجینئرنگ کونسل(پی ای سی) راولپنڈی رنگ روڈ کیلئےنان ٹیکنیکل پراجیکٹ ڈائریکٹر /کمشنر راولپنڈی کی تقرری پر اعتراض اٹھا چکی ہے۔ذرائع کے مطابق ٹھلیاں انٹر چینج کیلئے لینڈ ایکوزیشن بھی مکمل نہیں ہوئی ،ابھی تک صرف سیکشن چار کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے۔منصوبہ کا تفصیلی ڈیزائن بھی مکمل نہیں ہے۔منصوبہ کی نظر ثانی شدہ تاریخ تکمیل25جون 2025کے ساتھ چھ ماہ اضافی رکھے گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ٹھلیاں انٹرچینج کا کام اپنے رولز کے مطابق این ایچ اے خود کرے گا۔
اسلام آباد سے مزید