اسلام آباد(جنگ رپورٹر)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے ڈی چوک میں احتجاج پر درج مقدمہ میں گرفتار ایک کارکن کو عدم شناخت پر مقدمہ سے ڈسچارج جبکہ 56کارکنوں کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالہ کردیا۔گزشتہ رو زسماعت کے دوران پولیس کی جانب سے 57 کارکنوں کو شناخت پریڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیاگیااور مارگلہ پولیس کی جانب سے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی گئی ۔ وکیل صفائی انصر کیانی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔