اسلام آباد(نیوزرپورٹر) فیڈرل گورنمنٹایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی سکیم گرین انکلیو I بہارہ کہومیں ترقیاتی کام تعطل کا شکار ہیں اور گزشتہ کئی ماہ سے کام مکمل طور پر بند ہے ۔ یہ سیکٹر 2015میں شروع ہوا تھا اور 9سال گزر جانے کے باوجود ابھی تک گرین انکلیو ون بہارہ کہو کا قبضہ لوگوں کو نہیںمل سکا۔ گزشتہ پی ڈی ایم کی حکومت میں ایک وفاقی وزیر نے وہاں موقع پر سات سو پلاٹوںکا قبضہ دینے کی تقریب بھی کی لیکن نہ وہاںپر گیس ہے نہ بجلی سڑکیں ہیں۔ الاٹیوں کو سی بلاک کا کاغذوں پر قبضہ دے دیا گیا۔ اتنے سال گزر جانے کے باوجود سرکاری ملازمین گھر بنانے کی آس لئے بیٹھے ہیں۔