• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ترکیہ کے عوام دکھ سکھ کے ہر موقع پر ہمیشہ اکٹھے کھڑے رہے،ترک سفیر

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں، دکھ سکھ کے ہر موقع پر دونوں ہمیشہ اکٹھے کھڑے رہے اور انشاء اللہ متحد کھڑے رہیں گے، منگل کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے مین کانفرنس ہال کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنے خطاب میں ترکیہ کے سفیر نے کہا کہ ہم جان دو قالب ہیں ،ہال کی تزئین و آرائش میں "ترک ادارہ برائے تعاون و باہمی روابط" نے نیشنل پریس کلب سے خصوصی تعاون کیا ۔ تقریب سے ا ین پی سی کی سیکرٹری نیئر علی ، ڈورسن علی یاساگا، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ ، صدر این پی سی اظہر جتوئی ، این پی سی کے سینئرنائب صدرحتشام الحق نے بھی خطاب کیا۔صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، صدر این پی سی اظہر جتوئی ، سیکرٹری نیئر علی اور فنانس سیکرٹری وقار عباسی نے مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔
اسلام آباد سے مزید