راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہا ہے کہ سانحہ سقوط ڈھاکہ فکر جناح اور اقبال سے رو گردانی کا شاخسانہ تھا۔ آرمی پبلک سکول کا سانحہ قومی تاریخ کا المناک باب ہے جو حکمرانوں کے لئے سبق آموز ہے۔ حکمران اور سیاستدان ملکی مفاد کی خاطر اختلافات بھلا کر ایک ہوجائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے کے مرکزی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے دختر رسول ؐ حضرت بتول کی ولادتِ کے سلسلے میں 18تا21جمادی الثانی ’’ ایام عظمتِ نسواں ‘‘ منانے کا اعلان کیا ۔ علامہ مقدسی نے واضح کیاکہ اے پی ایس کے دلخراش سانحہ نے پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کردیا ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے نیشنل ایکشن کی ایک ایک شق پر عمل کرنا ہوگا۔