• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیشہ کیفے میں کش لگانے والے پولیس اہلکار معطل، انکوائری کا حکم

اسلام آ باد ( ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم کے باوجود وفاقی دارا لحکومت پولیس سماجی جرائم کے خلاف متحرک نہ ہو سکی ۔ تھانہ شالیمار کے پوش سیکٹر ای الیون میں شیشہ کیفے میں بیٹھ کر کش لگانے والے یونیفارم میں ملبوس پولیس اہلکاروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تھانہ شالیمار پولیس ٹیم نے شیشہ و حقہ نوشی میں ملوث 13 نوجوانوں کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کر دیا اور شیشہ و حقے برآمد کر لئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہر بھر میں درجنوں شیشہ سنٹر کھل چکے ہیں ۔ پولیس شیشہ سنٹروں کے حوالے سے خود کو بری الزمہ قرار دے کر تمام ذمّہ داری ضلعی انتظامیہ پر ڈالتی ہے۔ادھر ویڈیو میں نظر آنیوالے پولیس ملازمین کو معطل کر کے محکمانہ انکوائری کا حکم دیدیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید